اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے کورونا وائرس پر فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عمران خان کا سیمپل ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری کو بھجوادیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آجائے گا تو آگاہ کریں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ عمران خان نے ہمارے اصرار پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم نے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے ساتھ ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف پوری دنیا جنگ لڑ رہی ہے، ہیلتھ ورکرز لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں، میرا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے۔
342/